کچھ فیئرورک (Fairwork Foundation) کے بارے میں

Scoring System

Principle 1:
Fair Pay

Pays at least the local minimum wage after cost.

Pays at least a local living wage after costs

Principle 2:
Fair Conditions

Mitigates task- specific risks

Provides a safety net

Principle 3:
Fair Contracts

Provides clear and transparent terms and conditions

Does not impose unfair contract terms

Principle 4:
Fair Management

Provides due process for decisions affecting workers

Provides equity in the management process

Principle 5:
Fair Representation

Assures freedom of association and the expression of collective worker voice

Supports democratic governance


فیئرورک[i]  (Fairwork Foundation)ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو محنت کشوں، صارفین اور پلیٹ فارم فراہم کرنے والوں کے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن لیبر پلیٹ فارمز کی ریٹنگ کرتی ہے۔اس تنظیم کی بنیاد 2018ء میں برطانیہ میں اوکسفرڈ یونیورسٹی اور مانچسٹر یونیورسٹی ، اور جنوبی افریقا میں کیپ ٹاون یونیورسٹی اور ویسٹرن کیپ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم نے رکھی۔ فیئرورک پلیٹ فارم کمپنیز کو ریٹنگ اور سرٹیفیکیشن کے لیے پرکھتی ہے کہ ان کمپنیز نے منصٖفانہ ہونے کے چند اصولوں کے سلسلے میں کیا اقدامات کیے۔ اس سلسلے میں کمپنیز کو پانچ اصول کے ضمن میں دس میں سے اسکور دیا جاتا ہے۔

منصفانہ ہونے کے پانچ اصول یہ ہیں:


منصفانہ اجرت (Fair Pay):

محنت کشوں کو ان کے روزگار کی ذیل کی تفریق کے بغیر اپنے مقام پرکام سے جُڑے تمام اخراجات منہا کرنے کے بعد باوقار آمدن حاصل ہونی چاہیے۔


منصفانہ حالات (Fair Conditions):

پلیٹ فارمز کو ایسی پالیسیز وضع کرنی چاہیے جو محنت کشوں کو کام کے عمل کے دوران اٹھنے والے بنیادی خطرات سے محفوظ رکھیں ۔ پلیٹ فارمز کو محنت کشوں کی صحت و سلامتی کی حفاظت اور اُس کے فروغ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے چاہیے اور محنت کشوں کو سماجی تحفظ بھی فراہم کرنا چاہیے۔


منصفانہ معاہدے (Fair Contracts):

پلیٹ فارم محنت کشوں کے روزگار کو قانونی حیثیت حاصل ہونی چاہیے جو پلیٹ فارم فراہم کرنے والے کی طاقت کے زیرِاثر نہ آسکتی ہو۔


منصفانہ انتظام کاری (Fair Management):

پلیٹ فارم اور محنت کشوں کے مابین کام کے تعلقات میں برابری کا رشتہ ہے۔


منصفانہ نمائندگی (Fair Representation) :

پلیٹ فارم محنت کش مناسب چینلز کے ذریعے اپنی آواز پلیٹ فارم مینیجرز اور آپریٹرز تک پہنچا سکتے ہیں۔

فیئر ورک کے کام کرنے کا انداز دیگر پریشر گروپس مثلاً لیونگ ویج فاونڈیشن (Living Wage Foundation)  اور فیئرٹریڈ فاونڈیشن (Fairtrade Foundation) سے ملتا جلتا ہے۔ فیئرورک کا مقصد عالمی پلیٹ فارم معیشت میں محنت کشوں کے لیے مںصفانہ سلوک کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔[ii]

سپورٹرز

فیئرورک کو وفاقی وزارت برائے معاشی تعاون اورترقی (German Federal Ministry for Economic Cooperation and Development: BMZ)، معاشی و سماجی تحقیقی کاونسل (ای ایس آر سی) اور یورپی تحقیقی کاونسل (ای آر سی) کا تعاون حاصل ہے۔

رپورٹس

2019ء میں فیئرورک نے بنگلور(ہندوستان) اور جوہانسبرگ و کیپ ٹاون (جنوبی افریقا) میں عارضی دورانیے کی معیشت کے تحت چلنے والے آن لائن پلیٹ فارمز کے لیے اپنی پہلی ریٹنگز جاری کیں جس میں مںصفانہ ہونے کے پانچ اصولوں کے تحت بہترین اور بدترین کمپنیز کی درجہ بندی کی گئی۔[iii]2020ء میں اسی درجہ بندی نظام کے مطابق فیئرورک نے جرمن عارضی دورانیے کی معیشت کے تحت چلنے والے آن لائن پلیٹ فارمز کے لیے اپنی پہلی ریٹنگز جاری کیں۔[iv]اسی دوران انڈیا اور اور جنوبی افریقا نے 2020ء کیلیے بھی اپنی ریٹنگز جاری کیں۔[v] گزشتہ چند ماہ کے دوران فیئرورک نے عارضی دورانیے کی معیشت سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں پر کووڈ 19 کے اثرات پر بھی کام کیا ہے۔[vi]



دیگر مطبوعات

فیئرورک کے شریک بانی پروفیسر مارک گراہم اور محقق جیمی ووڈکاک نے مشترکہ طور پر لکھے گئے ایک مضمون “ایک منصفانہ پلیٹ فارم معیشت کے لیے: فیئرورک فاونڈیشن کا تعارف” میں فیئرورک منصوبےکو بیان کیا ہے۔ یہ مضمون کریٹکل سوشل سائنس ریسرچ کے جرنل ایکیڈیمک جرنل نے شائع کیا۔[vii]

فیئرورک اصول اوکسفرڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مارک گراہم اور محمد عامر کے مشترکہ طور پر تحریر کردہ باب “منصفانہ شیئرنگ والی معیشت کے لیے دو ماڈل” میں بھی واضح کیے گئے ہیں۔ یہ باب کیمبرج یونیورسٹی پریس کے تحت شائع کردہ “کیمبرج ہینڈبک آف دی لا آف دی شیئرنگ اکانومی” کا حصہ ہے۔[viii] فیئرورک کے اصولوں کا تذکرہ ورک اکنامک فورم کے پلیٹ فارم سے گلوبل فیوچر کاونسلز کے افرادی قوت کے روزگار کے موضوع پر ہونے والے مکالمے میں بھی ہوا جہاں انسانی حقوق کے موضوع پر بات کی گئی۔[ix]او ای سی ڈی ڈولیپمنٹ میٹرس پلیٹ فارم (OECD Development Matters platform)  نے بھی اپنی بلاگ پوسٹ “سماجی دوری سے سماجی یکجہتی تک: عارضی دورانیے کی معیشت اور کووڈ 19” میں فیئرورک کے محققین کے کام پر بات کی ہے۔[x]

میڈیا

کووڈ 19 وبا کے دنیا بھر کے عارضی معیشت میں شامل محنت کشوں پر اثرات کے حوالے سے فیئرورک پروجیکٹ کے کام نے ذرائع ابلاغ کو بھی اس جانب متوجہ کیا ہے اور بین الاقوامی صحافتی اداروں نے اس حوالےسے مضامین شائع کیے ہیں۔ ایک نیوز ویب سائٹ اوپن ڈیموکریسی نے پلیٹ فارم معیشت کے کووڈ 19 کا مقابلہ کرنے اور حالیہ عرصے کے دوران سرمایہ دارانہ نظام میں ہمدردی کی کمی کا جائزہ لیا۔[xi] نیو انٹرنیشنلسٹ کے تحت شائع کردہ مضمون میں فیئر ورک محققین کے کام کو اجاگر کرتے ہوئے کچھ پلیٹ فارم فراہم کنندگان کی جانب سے عارضی دورانیے کی معیشت کے محنت کشوں کے تحفظ میں ناکامی پر بات کی گئی۔[xii] فیئرورک محققین کے جنوبی افریقی پلیٹ فارم معیشت میں شامل عارضی دورانیے کی معیشت کے محنت کشوں کے حوالے سے تحقیق کے نتائج نے بھی ذرائع ابلاغ کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔ آن لائن نیوز سائٹ فاسٹ کمپنی نے جنوبی افریقی عارضی دورانیے کی معیشت پر بات کرتے ہوئے بہترین اور بدترین کارکردگی دکھانے والی کمپنیز کی فیئرورک کی افتتاحی درجہ بندیوں کا ذکر کیا جس میں بولٹ، آرڈن ان اور اوُبر ایٹس نے سب سے کم اسکور حاصل کیا تھا۔[xiii] جنوبی افریقی اخبار دی ماورک نے ایک مضمون میں فیئرورک محققین کے تحقیقی نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے بہترین اور بدترین کارکردگی پر فیئرورک درجہ بندیوں پر بات کی جس سے عارضی معیشت کے محنت کشوں کے روزگار کے حالات سب پر آشکار ہوئے۔[xiv]فیئرورک محققین نے جنوبی افریقی عارضی معیشت پر کووڈ 19 کے اثرات کے حوالے سے کیپ ٹاک ریڈیو اسٹیشن 567اے ایم پر ممتاز براڈکاسٹر ڈاکٹر کیلی ہاوسن سے بھی گفتگو کی۔[xv] بی بی سی نے بھی ورک لائف کے تصور پر شائع کردہ نیوز رپورٹس میں فیئرورک اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے پروفیسر مارک گراہم کی عدم تحفظ اور عارضی معیشت کے محنت کشوں کے اوجھل رہنے کے حوالے سے بات چیت کو شامل کیا۔[xvi]


[i] https://fair.work/

[ii] Graham, Mark; Hjorth, Isis; Lehdonvirta, Vili (2017). “Digital labour and development: impacts of global digital labour platforms and the gig economy on worker livelihoods”. Transfer: European Review of Labour and Research. 23 (2): 135, 162.

[iii] https://fair.work/wp-content/uploads/sites/97/2019/10/Fairwork-Y1-Report.pdf

[iv] https://fair.work/wp-content/uploads/sites/97/2020/05/Germany-English-report.pdf

 [v] https://fair.work/en/fw/publications/

[vi] https://fair.work/en/fw/publications/the-gig-economy-and-covid-19-looking-ahead/

[vii] http://www.alternateroutes.ca/index.php/ar/article/view/22455

[viii] https://papers.ssrn.com/sol3/papers.cfm?abstract_id=3325820

[ix] https://www.weforum.org/agenda/2019/11/gig-economy-in-4-steps

[x] https://oecd-development-matters.org/2020/03/27/from-social-distancing-to-social-solidarity-gig-economy-and-the-covid-19/

[xi] https://www.opendemocracy.net/en/oureconomy/how-platform-economy-responding-covid-19/

[xii] https://newint.org/features/2020/04/23/if-platforms-do-not-protect-gig-workers-who-will

[xiii] https://www.fastcompany.co.za/business/sa-gig-economy-report-the-truth-about-working-for-uber-like-companies-45391809

[xiv] https://www.dailymaverick.co.za/article/2020-03-20-sa-gig-workers-may-be-vital-and-yet-vulnerable-during-the-pandemic/#gsc.tab=0

[xv] http://www.capetalk.co.za/podcasts/127/lunch-with-pippa-hudson/299186/impact-of-covid-19-of-the-gig-economy

[xvi] https://www.bbc.com/worklife/article/20190829-the-ghost-work-powering-tech-magic?ocid=ww.social.link.twitter